الدرس التاسع
دورۃ النحو و الصرف
دار العلوم معین الاسلام، شیخ نگر پیپاڑ جودھپور راجستھان
ابواب: ثلاثی مجرد
باب: اصطلاحِ صرف میں مخصوص ثلاثی مجرد کے ماضی و مضارع دونوں کے پہلے صیغے کو ملا کر اسے باب کا نام دیتے ہیں اور ثلاثی مجرد کے علاوہ مصادر کے مخصوص اوزان کو باب کہتے ہیں
ابواب کی علامات
- نَصَرَ یَنْصُرُ: ماضی مفتوح العین اور مضارع مضموم العین
- ضَرَبَ یَضْرِبُ: ماضی مفتوح العین اور مضارع مکسور العین
- سَمِعَ یَسْمَعُ: ماضی مکسور العین اور مضارع مفتوح العین
- فَتَحَ یَفْتَحُ: ماضی و مضارع دونوں مفتوح العین
- کَرُمَ یَکْرُمُ: ماضی و مضارع دونوں مضموم العین
- حَسِبَ یَحْسِبُ: ماضی و مضارع دونوں مکسور العین
- کَادَ یَکَادُ (کَوُدَ یَکْوَدُ): ماضی مضموم العین اور مضارع مفتوح العین
- فَضِلَ یَفْضُلُ: ماضی مکسور العین اور مضارع مضموم العین