الدرس الثامن
دورۃ النحو و الصرف
دار العلوم معین الاسلام، شیخ نگر پیپاڑ جودھپور راجستھان
ہفت اقسام
(یعنی حروف صحیح اور حروف علت کے اعتبار سے کلمہ کی سات اقسام)
- 1. صحیح:
ایسا کلمہ جس کے حروف اصلیہ میں کوئی ہمزہ (ء)، حرف علت (و، ی، ا) یا دو حروف ایک جیسے نہ ہوں۔
مثال: ضَرَبَ، بَعْثَرَ - 2. مضاعف:
ایسا کلمہ جس کے دو حروف اصلیہ ایک جیسے ہوں۔
مثال: مَدَّ - 3. مہموز:
ایسا کلمہ جس کے حروف اصلیہ میں کوئی حرف ہمزہ (ء) ہو۔
مثال: أَمَرَ، سَئَلَ، قَرَأَ - 4. مثال:
ایسا کلمہ جس کا پہلا حرف اصلی (ف کلمہ) حرف علت ہو (و یا ی)۔
مثال: وَعَدَ - 5. أجوف:
ایسا کلمہ جس کا دوسرا حرف اصلی (ع کلمہ) حرف علت ہو۔
مثال: قَالَ، بَاعَ - 6. ناقص:
ایسا کلمہ جس کا آخری حرف اصلی (ل کلمہ) حرف علت ہو۔
مثال: دَعَا، رَمَیٰ - 7. لفیف:
**لفیف مقرون:** ایسا کلمہ جس کے دو حروف اصلی حرف علت ہوں اور دونوں ملے ہوئے ہو۔
مثال: طَوَیٰ، یَوْمٌ
**لفیف مفروق:** ایسا کلمہ جس میں دو حرف ہوں مگر دونوں ملے ہوئے نا ہو، یعنی بیچ میں حرف صحیح آ رہا ہو۔
مثال: وَقَیٰ