الدرس السادس
دورۃ النحو و الصرف
دار العلوم معین الاسلام، شیخ نگر پیپاڑ جودھپور راجستھان
سہ اقسام یعنی کلمہ کی تین اقسام
(یہ اقسام کلمہ کے معنی کے مستقل ہونے یا نا ہونے کے اعتبار سے کی جاتی ہے)
- 1. اسم (جس کی تفصیل الدرس الاول میں مکمل بھیجی جا چکی)
- 2. فعل
- 3. حرف
فعل کی تعریف:
وہ کلمہ ہے جس کا معنی مستقل ہو اور تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی پایا جائے۔
وضاحت: جیسے ضرب (مارا) اس ایک مرد نے، اس میں ماضی (Past) پایا جا رہا ہے اور اس کا معنی مستقل ہے (یعنی کسی اور لفظ کے ساتھ ملانے کی ضرورت نہیں)۔
فعل کی علامات:
- 1. شروع میں “قد” کا ہونا
مثال: قد جاء زید - 2. شروع میں “سین” کا ہونا
مثال: سأذهب - 3. شروع میں “سوف” کا ہونا
مثال: سوف أدرس - 4. ماضی ہونا
مثال: كتب زید - 5. مضارع ہونا
مثال: يكتب زید - 6. امر ہونا
مثال: اكتب - 7. نہی ہونا
مثال: لا تكتب
حرف:
وہ کلمہ ہے جس کا معنی مستقل نا ہو (یعنی کسی دوسرے لفظ کے ملائے بغیر اس کا پورا معنی سمجھ نا آتا ہو).
مثال: جیسے: فی (میں)، الی (تک)
مثال:
ذھبت من البیت الی المسجد
اس مثال سے آپ اگر “من” اور “الی” کو الگ کرکے دیکھیں تو ان کا معنی مکمل سمجھ نہیں آئے گا جب تک ان کے ساتھ دوسرا کلمہ نا مل جائے۔
حرف کی علامت:
اسم اور فعل کی کوئی علامات نا پایا جانا جیسے فی (میں)، الی (تک)