الدرس الخامس
دورۃ النحو و الصرف
دار العلوم معین الاسلام، شیخ نگر پیپاڑ جودھپور راجستھان
واحد – تثنیہ – جمع
واحد:
وہ لفظ جو ایک شخص یا ایک چیز کو بتاتا ہے جیسے: القلم (قلم)
تثنیہ:
وہ لفظ جو دو شخصوں یا دو چیزوں کو بتاتا ہے جیسے: القلمان (دو قلم)
جمع:
وہ لفظ جو دو سے زیادہ شخصوں یا چیزوں کو ظاہر کرتا ہے جیسے: المسلمون (بہت سے مسلمان)
جمع کی دو قسمیں:
-
1- جمع سالم:
(جس میں واحد کا لفظ سلامت رہے)- جمع مذکر سالم: جیسے “مسلم” کا لفظ “مسلمون” میں سلامت ہے۔
- جمع مؤنث سالم: جیسے مسلمۃ (واحد) اپنی مسلمات (جمع) میں سلامت ہے۔
-
2- جمع مکسّر:
(جس جمع میں واحد کا لفظ ٹوٹ جائے یا بدل جائے)
جیسے: رجل (واحد) کا لفظ رجال (جمع) میں ٹوٹ جا رہا ہے بیچ میں الف آنے سے۔
تثنیہ بنانے کا طریقہ:
کسی بھی واحد لفظ کے آخر میں “ان” بڑھانے سے بن جاتا ہے۔
مثالیں:
- القلم + ان = القلمان
- المسلم + ان = المسلمان
- الامرأۃ + ان = الامرأتان
فائدہ:
مذکر اور مؤنث دونوں کے لیے تثنیہ بنانے کا ایک ہی طریقہ ہے۔
جمع سالم بنانے کا طریقہ:
جمع مذکر سالم بنانے میں ون کا اضافہ کیا جاتا ہے:
- المسلم + ون = المسلمون
- زید + ون = زیدون
جمع مؤنث سالم بنانے کے لیے ات کا اضافہ کیا جاتا ہے (یاد رہے کہ اس میں پہلے سے آخری حرف اگر گول تا (ۃ) ہو تو اس کو ہٹا دیتے ہیں):
- مسلمۃ + ات = مسلمات
- فاطمۃ + ات = فاطمات
جمع مکسّر بنانے کا طریقہ:
اس کا بنانے کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے (بلکہ یہ جمع مکسر یاد کرنے پڑتے ہیں):
- الرجل سے الرجال
- القلم سے الاقلام