الدرس الرابع
مذکر اور مؤنث
دورۃ النحو و الصرف
دار العلوم معین الاسلام، شیخ نگر پیپاڑ جودھپور راجستھان
مذکر
وہ اسم جو تانیث کی علامت نہیں رکھتا، جیسے: ولد، رجل۔
مؤنث
وہ اسم جس میں تانیث کی علامت ہو، جیسے: امراۃ۔
تانیث کی علامتیں
- 1. گول تا (ۃ):
جیسے: فاطمہ - 2. الف مقصورہ:
اسم کے آخر میں الف ہو اور اس کے بعد ہمزہ نہ ہو، جیسے: بشریٰ - 3. الف ممدودہ:
اسم کے آخر میں الف ہو اور اس کے بعد ہمزہ ہو، جیسے: حمراء
فوائد:
- 1. عورتوں کے مخصوص الفاظ:
جو الفاظ عورتوں کے لیے مخصوص ہیں، وہ مؤنث ہی ہوں گے چاہے علامت نہ ہو، جیسے: اُم، بنت - 2. عورتوں کے نام:
تمام عورتوں کے نام مؤنث ہوتے ہیں چاہے علامت نظر نہ آئے، جیسے: زینب، مریم - 3. مذکر کے نام:
اگر کوئی اسم مذکر کے نام کے لیے استعمال ہوتا ہے، تو وہ مذکر ہی ہوگا چاہے تانیث کی علامت موجود ہو، جیسے: طلحۃ - 4. بغیر علامت تانیث:
کچھ اسم بغیر علامت تانیث کے بھی مؤنث ہوتے ہیں، جیسے: شمس، ارض