3rd Chapter

الدرس الثالث – معرفہ و نکرہ

الدرس الثالث

دورۃ النحو و الصرف

دار العلوم معین الاسلام، شیخ نگر پیپاڑ جودھپور راجستھان

معرفہ و نکرہ

معرفہ

معرفہ وہ اسم ہے جو کسی معین (مخصوص) چیز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

معرفہ کی سات قسمیں:

  • 1. ضمیر:
    • وہ اسم ہے جو متکلم, مخاطب, یا کسی غیر موجود شخص پر دلالت کرے جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہو۔
    • مثال: هو (وہ), أنت (تم), أنا (میں), نحن (ہم)
  • 2. علم:
    • وہ اسم جو کسی معین چیز کے لیے مخصوص ہو اور اس کی جگہ کسی اور چیز کا نام نہ ہو۔
    • مثال: زید, دہلی, زمزم
  • 3. اسمِ اشاره:
    • وہ اسم جو کسی چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
    • مثال: هذَا, ذٰلِکَ
  • 4. اسم موصول:
    • وہ اسم ہے جو بغیر صلہ کے جملہ کا حصہ نہ بن سکے۔
    • مثال: الذي, التي
  • 5. معرف باللام:
    • وہ اسم ہے جس کے شروع میں “ال” لگا کر اسے معرفہ بنایا جائے۔
    • مثال: الرَّجُلُ
  • 6. مضاف الى المعرفہ:
    • وہ اسم جو معرفہ کی اوپر والی پانچ قسموں میں سے کسی ایک کی طرف مضاف ہو کر معرفہ بن جائے۔
    • مثال: غلامُه, مُرشدك, كتاب زیدٍ
  • 7. معرف بالنداء:
    • وہ اسم جو نداء کی وجہ سے معرفہ ہو جائے۔
    • مثال: يا رجُل

نکرہ

نکرہ وہ اسم ہے جو کسی غیر معین (غیر مخصوص) چیز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

مثال: فرسٌ (کوئی گھوڑا)

کوئی بھی بات سمجھ نا آئے تو ہمیں واٹسپ پر میسج کریں

+918505009292

WhatsApp Logo https://chat.whatsapp.com/JzLG6mC8GKoCf5DNCCYJqE

Shakir Madani

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *